انفارمیشن گروپ کی گریڈ 21کی آفیسر زاہدہ پروین نے وزارت اطلاعات و نشریات میں ایڈیشنل سیکرٹری کے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا

91
Ministry of Information and Broadcasting
Ministry of Information and Broadcasting

اسلام آباد ۔ 26 نومبر(اے پی پی) انفارمیشن گروپ کی گریڈ 21کی آفیسر زاہدہ پروین نے وزارت اطلاعات و نشریات میں ایڈیشنل سیکرٹری کے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے ۔وزارت اطلاعات و نشریات سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انفارمیشن گروپ کی گریڈ 21کی آفیسر زاہد پروین نے انفارمیشن سروسز اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کا چارج چھوڑ کر وزارت اطلاعات و نشریات میں ایڈیشنل سیکرٹری کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ۔