اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):وفاقی حکومت نے انفارمیشن گروپ کی گریڈ 22 کی آفیسر زاہدہ پروین کو سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات تعینات کردیا ہے،اکبر حسین درانی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویزن رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ بدھ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویزن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویزن میں تقرری کی منتظر انفارمیشن گروپ کی گریڈ 22 کی آفیسر زاہدہ پروین کو سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات تعینات کر دیا گیاہے۔ دوسرے نوٹیفکیشن میں وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اکبر درانی کو تبدیل کرتے ہوئے انھیں اسٹیبلشمنٹ ڈویزن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔