انفارمیشن گروپ کے گریڈ 21 کے افسر شفقت جلیل کو گریڈ 22 میں ترقی دےدی گئی

116

اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) انفارمیشن گروپ کے گریڈ 21 کے افسر شفقت جلیل کو گریڈ 22 میں ترقی دےدی گئی ہے۔ وہ اس وقت بحیثیت ایڈیشنل سیکرٹری انچارج وزارت اطلاعات و نشریات ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔ وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے پیر کو جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے شفقت جلیل کو اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر اگلے گریڈ میں ترقی دی ہے۔