انفارمیشن گروپ گریڈ 21کے آفیسر سہیل علی خان ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات تعینات

198
انفارمیشن گروپ گریڈ 21کے آفیسر سہیل علی خان ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات تعینات

اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):وفاقی حکومت نے انفارمیشن گروپ گریڈ 21کے آفیسر سہیل علی خان کو ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات تعینات کردیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر انفارمیشن گروپ گریڈ 21 کے آفیسر سہیل علی خان کو وزارت اطلاعات و نشریات میں ایڈیشنل سیکریٹری تعینات کردیا ہے۔

سہیل علی خان انفارمیشن گروپ کے سینئر آفیسر ہیں جنہوں نے بطور پی آئی او اور اے پی پی میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے عہدے پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ ابھی بطور ڈائریکٹر جنرل پاکستان براڈ کاسٹنگ(پی بی سی) کام کررہے ہیں۔