انفرادی اور اجتماعی مسائل کے حل کےلئے میرے دفتر کے دروازے کھلے ہیں،ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ

97
شہدائے ہزارہ پولیس سپورٹس کمپیٹیشن 2025 کا پہلا ایڈیشن شروع ہو گیا

مظفرگڑھ۔ 01 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ میاں عثمان علی نے اپنے آفس میں ضلع کے مختلف علاقوں سے آنے والے سائلین کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے احکامات جاری کئے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ عوام کے انفرادی اور اجتماعی مسائل کو فوری حل ہماری اولین ترجیح ہے،نہ صرف ڈی سی آفس میں آنے والے سائلین نے مسائل کو روزانہ سنا جاتا ہے اور اس کے لئے اقدامات کئے جاتے ہیں بلکہ تمام تحصیلوں اور ضلع کے دیگر محکموں میں بھی سائلین کے مسائل کو سنا جاتا ہے اور ان کو میرٹ پر حل کرنے کےلئے اقدامات کئے جاتے ہیں۔ تمام ریکارڈ مرتب کیا جاتا ہے اور اس کا فالو اپ لیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انفرادی اور اجتماعی مسائل کے حل کےلئے میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کی مطابق روزانہ 2 کھنٹے عوامی مسائل سنے جائیں اور ان کے فوری حل کےلئے اقدامات کئے جائیں۔