24.9 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومتقریبات یوم آ زادیانقرہ میں پاکستانی سفارتخانہ میں پرچم کشائی کی تقریب

انقرہ میں پاکستانی سفارتخانہ میں پرچم کشائی کی تقریب

- Advertisement -

انقرہ ۔ 14 اگست (اے پی پی) ملک کے 70 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں پاکستانی سفارتخانہ میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی، پاکستانی طلباءو طالبات، سفارتخانہ کے اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر انقرہ میں پاکستان کے ناظم الامور سیّد علی اسد گیلانی نے قومی پرچم لہرایا اور صدر اور وزیراعظم پاکستان کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے۔ پاکستانی ناظم الامور نے اپنے خطاب میں قائداعظم محمد علی جناح اور تحریک پاکستان کے قائدین اور کارکنوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی مفاد کو ذاتی مفاد پر مقدم رکھنا ہو گا اور ملک کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی اور پاکستان برادر اور دوست ممالک ہیں، یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد اور کراچی میں فضائی مظاہروں میں ترک فضائیہ ”سولو ترک“ کی شمولیت نے پوری پاکستانی قوم کا دل جیتا ہے۔ انہوں نے تقریب کے شرکاءکو بتایا کہ دونوں ممالک عنقریب مشترکہ ڈاک ٹکٹ جاری کریں گے، یہ ٹکٹ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر جاری ہو گا۔ بعد ازاں پاکستانی سفیر نے بچوں کے ہمراہ آزادی کا کیک کاٹا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=66148

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں