اسلام آباد ۔ 12 جون(اے پی پی) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے نومنتخب صدر انوراگ ٹھاکر نے بگ تھری کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں برقرار رکھنے کیلئے لابنگ شروع کر دی۔ بی سی سی آئی کی طرف سے رواں ماہ کے آخر میں شیڈول آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں بگ تھری کی مکمل حمایت کا اعلان کرنے کا …
انوراگ ٹھاکر نے بگ تھری کو آئی سی سی میں برقرار رکھنے کیلئے لابنگ شروع کر دی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 جون(اے پی پی) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے نومنتخب صدر انوراگ ٹھاکر نے بگ تھری کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں برقرار رکھنے کیلئے لابنگ شروع کر دی۔ بی سی سی آئی کی طرف سے رواں ماہ کے آخر میں شیڈول آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں بگ تھری کی مکمل حمایت کا اعلان کرنے کا امکان ہے تاہم پاکستان اس کو ختم کرنے کے فیصلے پر برقرار ہے۔ آئی سی سی کے صدر ششانک منوہر بگ تھری کو ختم کرنے کیلئے پلان بنا رہے ہیں تو دوسری جانب بی سی سی آئی کے صدر اسے برقرار رکھنے کیلئے سرگرم ہیں۔








