انٹربینک مارکیٹ اورمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیںکمی کارحجان

89

کراچی ۔ 8 مئی (اے پی پی) انٹربینک مارکیٹ اورمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیںکمی کارحجان دیکھاگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیرکے روزانٹربینک مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیں2پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے ڈالرکی قیمت خرید104.85روپے سے کم ہوکر104.83روپے اورقیمت فروخت104.90روپے سے کم ہوکر104.88روپے پرآگئی اسی طرح10پیسے کی کمی نمایاںکمی سے اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید105.60روپے سے گھٹ کر105.50روپے اورقیمت فروخت105.80روپے سے گھٹ کر105.70روپے ہوگئی ۔