انٹربینک مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیںکمی کارحجان

88

کراچی ۔26 جنوری (اے پی پی) انٹربینک مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالرکی قدر میںکمی کارحجان دیکھاگیاجبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ ڈالرکی قدربڑھ گئی رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کوانٹربینک مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیں1پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے ڈالرکی قیمت خرید104.86روپے سے کم ہو کر104.85روپے اورقیمت فروخت104.91روپے سے کم ہو کر104.90روپے پرآگئی تاہم 10پیسے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ ڈالرکی قیمت خرید107.30روپے سے بڑھ کر107.40روپے اورقیمت فروخت107.60روپے سے بڑھ کر107.70روپے پرجاپہنچی