انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 9پیسے کا اضافہ

232
ملین ڈالر

اسلام آباد۔4فروری (اے پی پی):پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 09 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 278 روپے 95 پیسے ہو گئی ہے۔

انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 37 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 739 روپے 91 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 724 روپے 56 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 903 روپے 22 پیسے اور قطری ریال کی قدر 76 روپے 51 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279 روپے 50 پیسے اور قیمت فروخت 281 روپے ریکارڈ کی گئی۔