34.4 C
Islamabad
بدھ, مئی 28, 2025
ہومتجارتی خبریںانٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر...

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ

- Advertisement -

اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 12 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 282 روپے 17 پیسے ہو گئی ہے۔

انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75 روپے 23 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 748 روپے 46 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 732 روپے 96 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 920 روپے 29 پیسے اور قطری ریال کی قدر 77 روپے 42 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

- Advertisement -

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 282 روپے 65 پیسے اور قیمت فروخت 284 روپے 30 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601908

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں