انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ

2
US dollar
US dollar

اسلام آباد۔23جون (اے پی پی):انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 16 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 283 روپے 86 پیسے ہو گئی ہے۔

انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75 روپے 65 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 752 روپے 37 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 737 روپے 23 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 926 روپے 75 پیسے اور قطری ریال کی قدر 77 روپے 87 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 283 روپے 25 پیسے اور قیمت فروخت 285 روپے 50 پیسے ریکارڈ کی گئی۔