انٹربینک مارکیٹ : پاکستانی روپے اور امریکی ڈالر کی شرح مبادلہ 119.84 روپے فی ڈالر پر بند۔ مرکزی بینک

کراچی ۔ 11 جون (اے پی پی) انٹربینک مارکیٹ میں زر مبادلہ کی طلب و رسد کے فرق کی وجہ سے پاکستانی روپے اور امریکی ڈالر کی شرح مبادلہ 119.84 روپے فی ڈالر پر بند ہوئی۔ مرکزی بینک سے پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انٹربینک میں پاکستانی روپے اور امریکی ڈالر کی شرح مبادلہ 119.84 روپے فی ڈالر پر بند ہوئی اور اس میں دن کے دوران بالترتیب …

کراچی ۔ 11 جون (اے پی پی) انٹربینک مارکیٹ میں زر مبادلہ کی طلب و رسد کے فرق کی وجہ سے پاکستانی روپے اور امریکی ڈالر کی شرح مبادلہ 119.84 روپے فی ڈالر پر بند ہوئی۔ مرکزی بینک سے پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انٹربینک میں پاکستانی روپے اور امریکی ڈالر کی شرح مبادلہ 119.84 روپے فی ڈالر پر بند ہوئی اور اس میں دن کے دوران بالترتیب 117.00 روپے اور 121.50 روپے فی ڈالر کی پست اور بلند شرح دیکھی گئی۔ اس تبدیلی کی بنیاد انٹربینک مارکیٹ میں زر مبادلہ کی طلب و رسد کا فرق ہے۔ مارکیٹ پر مبنی یہ ایڈجسٹمنٹ ملک کے بیرونی توازن ادائیگی کی صورت حال کا عکاس ہے جو بڑے تجارتی خسارے کی بنا پر دباﺅ میں ہے۔ برآمدات کی مسلسل نمو (جولائی تا اپریل مالی سال 18 میں 13.3 فیصد) اور ترسیلات میں کچھ اضافے کے باوجود بڑھتی ہوئی درآمدات نے مالی سال 18 کے پہلے دس ماہ میں جاری کھاتے کے خسارے کو 14 ارب ڈالر تک پہنچا دیا ہے جو پچھلے سال کی اسی مدت کے خسارے کی سطح سے 1.5 گنا زیادہ ہے۔