ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی زیر صدارت ایک اہم جائزہ اجلاس

"جاری ترقیاتی منصوبوں، صفائی، پرائس کنٹرول، شہری سہولیات اور عوامی خدمات کی مؤثر نگرانی کے ذریعے بہتر طرزِ حکمرانی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔” — ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم۔ 27 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی زیر صدارت ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں جاری بیوٹیفکیشن سکیموں، پلس پروگرام کی پیش رفت، کے پی آئیز اپ ڈیٹ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی، ستھرا پنجاب ایجنسی جہلم کے صفائی آپریشن، واسا جہلم کی جانب سے مین ہولز کورنگ اور ای بز پروگرام سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران متعلقہ محکموں نے اپنے اپنے شعبوں میں ہونے والی پیش رفت، جاری سرگرمیوں، مقررہ اہداف اور درپیش مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی۔ بیوٹیفکیشن سکیموں کی رفتار، معیار اور تکمیلی مراحل کا جائزہ لیتے ہوئے منصوبوں کو مقررہ ٹائم لائن کے مطابق آگے بڑھانے پر زور دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر جہلم نے پلس پروگرام، کے پی آئیز اور ای بز پروگرام پر عملدرآمد کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مارکیٹوں میں باقاعدہ فیلڈ وزٹس، سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد، گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔اجلاس میں ستھرا پنجاب ایجنسی جہلم کو صفائی آپریشن مزید بہتر بنانے جبکہ واسا جہلم کو مین ہولز کورنگ کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے کہا کہ تمام محکمے عوامی ریلیف، بہتر سروس ڈیلیوری اور مقررہ اہداف کے حصول کے لیے ذمہ داری اور رفتار کے ساتھ کام کریں

مزید خبریں