راولپنڈی آر ٹس کونسل کے زیرِ اہتمام ماہِ محرم الحرام کی مناسبت سے ایک روح پرور "محفلِ مسالمہ” پیر کو منعقد ہوگی

راولپنڈی آر ٹس کونسل کے زیرِ اہتمام ماہِ محرم الحرام کی مناسبت سے ایک روح پرور "محفلِ مسالمہ” پیر کو منعقد ہوگی

راولپنڈی۔ 27 جون (اے پی پی):محرم الحرام اسلامی سال کا آغاز اور صبر، ایثار، قربانی، اخوت اور حق و صداقت کی لازوال اقدار کی یاد تازہ کرنے کا مہینہ ہے۔ اس مقدس مہینے میں منعقد ہونے والی محافل واقعۂ کربلا کے آفاقی پیغام، امن، رواداری، اتحادِ امت اور اخلاقی و انسانی اقدار کو اجاگر کرتی ہیں۔ اسی سلسلے میں پنجاب کونسل آف دی آرٹس راولپنڈی کے زیرِ اہتمام ماہِ محرم الحرام کی مناسبت سے ایک روح پرور "محفلِ مسالمہ” کا انعقاد بروز پیر، 29 جون کو شام 4:00 بجے ادبی بیٹھک پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی میں کیا جا رہا ہے۔اس علمی و ادبی نشست کی صدارت معروف شاعر، ادیب اور دانشور پروفیسر جلیل عالی کریں گےمقررین اور شعراء اپنے خیالات اور کلام کے ذریعے حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کریں گے اور ان کی تعلیمات کی عصرِ حاضر میں اہمیت پر روشنی ڈالیں گے۔پنجاب کونسل آف دی آرٹس راولپنڈی تمام اہلِ علم، شعراء، ادباء، طلبہ، اساتذہ، دانشوروں، میڈیا نمائندگان اور عوام الناس کو اس بامقصد، علمی اور روحانی محفل میں شرکت کی دعوت دیتی ہے تاکہ وہ اس تاریخی اور مذہبی موقع پر فکر و آگہی کی اس نشست سے مستفید ہو سکیں۔