"ایس ایم ایز کے تاجروں کو عالمی منڈیوں تک رسائی، برآمدات کے فروغ اور کاروباری مواقع بڑھانے کے لیے ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔” — مریم نواز
ایس ایم ایز کے تاجروں کو عالمی منڈیوں تک رسائی کے لئے ہر ممکن مدد کریں گے، مریم نواز

مزید خبریں
لاہور۔27جون (اے پی پی):وزیراعلیٰ مریم نواز نے مائیکرو سمال اینڈ میڈیم انٹرپرینیورشپ کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس دن کا مقصد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی جانب حکومت کی توجہ مرکوز کرنا ہے،پنجاب میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار میں بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ ایس ایم ایز کے تاجروں کو عالمی منڈیوں تک رسائی کے لئے ہر ممکن مدد کریں گے۔
وزیراعلی ٰ نے کہاکہ حکومت پنجاب آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ کے ذریعے ایس ایم ایز کو سہارا دے رہی ہے۔ آسان کاروبار سکیم کے ذریعے ٹرانسپورٹ سیکٹر اور ہول سیل کے کاروبار کے رجحان میں اضافہ ہورہاہے۔ لائیوسٹاک،زراعت،دستکاری اور گارمنٹس سمیت ہر شعبے میں ایس ایم ایز کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چھوٹے کاروباروں میں سرمایہ کاری اقتصادی استحکام اور معاشی خوشحالی کے لیے ضروری ہے۔ چھوٹے کاروبار اور انٹرپرینیورشپ میں جدت کی حوصلہ افزائی اور فروغ کیلئے اقدامات کے عزم کا دن ہے۔انٹرپرینیورشپ کے کلچر کے فروغ کے لیے سازگار ماحول پنجاب حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ایس ایم ایز سے روزگار میں اضافہ کے ساتھ خوشحالی بھی آتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔بجٹ میں ٹیکس نہ بڑھا کر ایس ایم ایز کو بہت فائدہ دے رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال ساز گار ہے، کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چھوٹی انڈسٹریز کو درپیش چیلنجز پر قابوپانے اورہر ممکن وسائل مہیا کررہی ہے۔ درمیانے درجے کے کاروباروں کیلئے لاجسٹک سپورٹ، ٹیکنالوجی اور منڈیوں تک رسائی بڑھانے پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔








