پنجاب کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

"پنجاب کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، متعلقہ ادارے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔”

لاہور۔27جون (اے پی پی):پنجاب کے مختلف اضلاع لاہور، فیصل آباد راولپنڈی، اٹک، چکوال، میانوالی، ملتان، پوٹھوہار ریجن اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 172 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ترجمان نے مزید کہا کہ متعلقہ انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے۔پی ڈی ایم اے کے صوبائی کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ضلعی ایمرجنسی آپریشن سنٹرز 24/7 فعال ہیں۔زلزلہ سے نقصانات کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر دی جا سکتی ہے۔