"بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن امداد فراہم کی جائے اور ریسکیو و ریلیف سرگرمیاں فوری طور پر تیز کی جائیں۔” — وزیرِاعظم شہباز شریف
موسیٰ خیل زلزلہ: وزیراعظم شہباز شریف کی فوری ریلیف اور ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت
اسلام آباد۔27جون (اے پی پی):وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے این ڈی ایم اے اور بلوچستان حکومت کو ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں فوری طور پر تیز کرنے اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے کنگری میں زلزلے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ۔ وزیر اعظم نے زلزلے سے متاثرہ گھروں کے مکینوں کو فوری طور پر ریلیف فراہم کرنے اور این ڈی ایم اے کو ریسکیو وریلیف آپریشن میں صوبائی حکومت کی بھرپور معاونت کی ہدایت کی ۔\








