ڈیف بلائنڈ افراد کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔مریم نواز

"ڈیف بلائنڈ افراد کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے، خصوصی افراد کی بحالی احسان نہیں بلکہ ان کا بنیادی حق ہے۔” — مریم نواز

لاہور۔27جون (اے پی پی):وزیراعلی مریم نواز نے ڈیف بلائنڈ نس ڈے پر پیغام میں کہا ہے کہ بیک وقت سماعت اور بصیرت سے محروم افرا د بہت ہی سپیشل افراد ہیں۔ڈیف بلائنڈ نہ بوجھ ہیں نہ بیکاربلکہ حوصلے اور خودداری کی جیتی جاگتی تصویر ہیں۔

وزیراعلی نے کہاکہ ڈیف بلائنڈ افراد کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ سپیشل افراد کی بحالی احسان نہیں ان کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمت کارڈ کے ذریعے ڈیف بلائنڈ سمیت تمام سپیشل افراد کی باعزت معاشی معاونت کررہے ہیں۔ ڈیف بلائنڈ سمیت سپیشل افراد کو معاون آلات فراہم کرکے زندگی کی دوڑ میں شمولیت کیلئے باعزت طریقے سے راستہ ہموار کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت سپیشل ایجوکیشن مراکز کو سنٹر آف ایکسی لینس میں تبدیل کیا جارہا ہے۔ ڈیف بلائنڈ سمیت تمام خصوصی بچوں کو جدید تعلیم کے مواقع فراہم کیے جارہے ہیں۔ چاہتے ہیں کہ کوئی بچہ زندگی کی دوڑ میں اس لیے پیچھے نہ رہ جائے کہ وہ دیکھ یا سن نہیں سکتا۔