"خاران اور مستونگ میں کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔” — مریم نواز
وزیراعلیٰ مریم نواز کا خاران اور مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
لاہور۔27جون (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خاران اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی پر فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
انہوں نے کارروائی میں ہلاک ہونے والے آٹھ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور بہادری کو سراہا۔مریم نواز نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت اور ریاستی اداروں کا مشترکہ عزم غیر متزلزل ہے اور ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم ہر صورت ناکام بنائے جائیں گے۔








