"بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، ملک کے امن و استحکام کے لیے ان کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔” — وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

مزید خبریں
کراچی۔ 27 جون (اے پی پی):وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔
ہفتہ کو وزیر اعلیٰ ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے خاران اور مستونگ میں 8دہشت گردوں کے خاتمے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ ارضِ پاک میں فتنہ پھیلانے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز ملک بھر میں امن کی بحالی اور اسے برقرار رکھنے کے اپنے مشن کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم سکیورٹی فورسز کی ہمت اور قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔








