"شاہد اختر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی۔” — فیصل کریم کنڈی
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی شعیب اختر کے گھر آمد، شاہد اختر کی وفات پر تعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد۔27جون (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سابق کرکٹر شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر کی تعزیت کے لئے انکی رہائش گاہ گئے۔
پیپلز پارٹی کےمرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن اور رکن قومی اسمبلی نور عالم خان بھی انکے ہمراہ تھے۔گورنر نے مرحوم کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔انہوں نے شعیب اختر اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کیلئے دعا کی۔








