انٹرنیشل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں اضافہ

68

نیویارک ۔ 18 اگست (اے پی پی) انٹرنیشل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی اور امریکی پیداواری علاقوں میں کاٹن کی فصل خراب رہنے کا خدشہ ہے۔ایکسچینج میں روئی کے دسمبر کے لیے سودے 0.43 سینٹ (0.68 فیصد)اضافے کے ساتھ 63.28 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔ایکسچینج میں روئی کی کل 11552 گانٹھوں کا کاروبار ہوا جو گزشتہ روز کے مقابلے میں 1120 کم ہیں۔