اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد نے عربی زبان سیکھنے کے لئے شارٹ سنڈے کورسز میں داخلہ لینے کے خواہشمند طلبا سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔
یونیورسٹی حکام کے مطابق 24 ہفتوں کا عربی سیکھنے کا کورس صرف اتوار کے روز ہوا کرے گا جو 18 فروری 2024 سے شروع ہوگا۔ عربی لرننگ کورس تین مرحلوں میں داخلے کے لیے کھلا ہے جس میں عربی کا پیشگی علم نہ رکھنے والے افراد کے لیے سرٹیفکیٹ، سرٹیفکیٹ کورس مکمل کرنے والوں کے لیے ڈپلومہ اور ڈپلومہ کورس مکمل کرنے والوں کے لیے ایڈوانس ڈپلومہ جو اسلامی یونیورسٹی یا کسی اور جگہ ڈپلومہ کورس مکمل کرتے ہیں۔
تینوں کورسوں میں سے ہر ایک کی فیس 15,000 روپے ہے، مردوں اور خواتین کے لئے کلاسیں صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک الگ الگ منعقد کی جائیں گی فیس کی ادائیگی کی آخری تاریخ 16 فروری ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=431898