انٹرنیشنل ایجوکیشن فار کیمبرج یونیورسٹی پریس اینڈ اسیسمنٹ کے وفد کا وزارت فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ کا دورہ

98
انٹرنیشنل ایجوکیشن فار کیمبرج یونیورسٹی پریس اینڈ اسیسمنٹ کے وفد کا وزارت فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ کا دورہ

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):انٹرنیشنل ایجوکیشن فار کیمبرج یونیورسٹی پریس اینڈ اسیسمنٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر راڈاسمتھ کی سربراہی میں وفد نے وزارت فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ کا دورہ کیا ۔بدھ کو اپنے دورہ کے دوران انہوں نے وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی اورمفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے۔

اس موقع پرڈاکٹر خالد مقبول نے کہا کہ کیمبرج پاکستان کے نوجوانوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے میں مثبت کردار ادا کررہا ہے، کیمبرج کو پاکستان میں اپنے کردار کے افق کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مقامی تعلیمی بورڈز کی تشخیص کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں اپنے کردار پر زور دیا۔وفاقی وزیرنے کہا کہ تشخیص اور بہتر مصروفیت میں شفافیت اس وقت کی ضرورت ہے۔اس موقع پر سیکرٹری ایجوکیشن محی الدین احمد وانی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہ یہ ایم او یو نے کیمبرج اور وزارت کے مابین اسلام آباد میں چار منتخب وفاقی سرکاری سکولوں میں کیمبرج کی قابلیت کی پیش کش کے لئے کیمبرج اور وزارت کے مابین تفہیم اور کوآپریٹو فریم ورک کا تعین کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد تعلیمی معیار کو بڑھانا اور ان سکولوں میں طلباء کے لئے بین الاقوامی قابلیت کے راستے فراہم کرنا ہے۔وفاقی سیکرٹری نے کہا کہ ان منتخب سکولوں میں اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ، F-6/2 ،اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز، G-6/3 ، اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز، F-8/3 اور اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ، F-8/1 شامل ہیں۔

سیکرٹری ایجوکیشن نے کہا کہ یہ مفاہمتی یاداشت اسلام آباد کے چار نامزد وفاقی سرکاری سکولوں میں کیمبرج لوئر سیکنڈری ، آئی جی سی ایس ای اور اے سطح کی قابلیت کو متعارف کرائے گا تاکہ طلباء کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ قابلیت تک رسائی فراہم کرکے تعلیم کے معیار کو بہتر بنایا جاسکے اور سیکھنے پر مبنی نقطہ نظر کو فروغ دیا جاسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ تدریسی عملے میں کیمبرج کے نصاب کو مؤثر طریقے سے فراہم کرنے کی صلاحیت پیدا کرے گا جبکہ اعلیٰ تعلیم اور کیریئر کی ترقی کے مختلف عالمی مواقع تک رسائی میں طلبا کی مدد کرے گا۔