انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں طیب اسلم، اسرار احمد، عماد فرید اور ناصر اقبال نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

78
Pakistan Squash Federation
Pakistan Squash Federation

اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):پاکستان اسکواش فیڈریشن (پی ایس ایف) کے زیر اہتمام انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں طیب اسلم، اسرار احمد، عماد فرید اور ناصر اقبال نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ بدھ کو مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں مینز ایونٹ کواٹرز فائنل مقابلوں میں طیب اسلم نے محمد فرحان ہاشمی کو 7-11، 11-9، 11-5 اور 11-5 سے شکست دی۔ دوسرے میچ میں اسرار احمد نے وقاص محبوب کو 11-3، 11-3 اور 11-8 کو ہرا دیا. تیسرے میچ میں عماد فرید نے فرحان زمان کو 11-8 ، 11-7 اور 12-10 سے مات دی. چوتھے کواٹر فائنل میں ناصر اقبال نے عاصم خان کو 11-9 ، 11-2 ، 7-11 اور 11-5 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔خواتین ایونٹ کے کواٹرز فائنل مقابلوں میں آمنہ فیاض نے انم مصطفیٰ عزیز کو 11-4 ، 11-5 اور 11-7 سے ہر دیا۔ مدینہ ظفر نے صائمہ شوکت کو11-8 ، 13-11 اور 11-4 سے مات دے دی. مقدس اشرف نے نور الہودہ کو 11-8 ، 11-9 ، 11-3 سے شکست دی۔ چوتھے میچ میں فائزہ ظفر روشنا محبوب کو11-5، 11-5اور 11-4 سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ ایونٹ کے مرد اور خواتین کے سیمی فائنل مقابلے (آج) جمعرات کو کھیلے جائیں گے۔