انٹرنیشنل سکواش کی بحالی سے ملک میں کھیل کے فروغ میں اضافہ ہو رہا ہے، سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان

105

اسلام آباد ۔ 13نومبر (اے پی پی)سابق عالمی سکواش چیمپئن جان شیر خان نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل سکواش کی بحالی سے ملک میں کھیل کے فروغ میں اضافہ ہورہا ہے، یہ سب پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدر چیف آف ایئرمارشل سہیل امان کی کاوشوں کا نتیجہ ہے اور ملک میں سکواش کی اکیڈمی کا قیام خوش آئندہ ہے ، گذشتہ روز اے پی پی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور میں سری لنکا کرکٹ ٹیم پرحملے کے بعد کوئی کھلاڑی یا ٹیم پاکستان آکر کھیلنے کے لئے تیار ہی نہیں تھی کہ ان کی کاوشوں کے باعث سکواش کے انٹرنیشنل کھلاڑی پاکستان آکر کھیل رہے ہیں اور اس بات کا کریڈٹ پی ایس ایف کے صدر کو ضرور جاتا ہے کہ جن کی دن رات کوششوں سے ملک میں انٹرنیشنل سکواش کی بحالی ہوئی ہے۔