اسلام آباد ۔ 21 فروری(اے پی پی) انٹرنیشنل سیّد تجمل عباس جونئیر ٹینس چیمپیئن شپ میں گرلز سنگلز کے مقابلوں میں پاکستان کی ماہین آفتاب قریشی، ترکی کی صدف، مارٹ آسیگل اور تائیوان کی یوین لی سیمی فائنل میں پہنچ گئیں، بوائز کے سنگلز مقابلوں میں پاکستان کے حذیفہ عبدالرحمن اور ثاقب حیات، ملائیشیا کے دریشن ، تائیوان کے چینگ چن نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ گزشتہ روز دلاور …
انٹرنیشنل سید تجمل عباس جونیئر ٹینس چیمپئن شپ، پاکستانی کھلاڑی حذیفہ اور ثاقب بوائز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 فروری(اے پی پی) انٹرنیشنل سیّد تجمل عباس جونئیر ٹینس چیمپیئن شپ میں گرلز سنگلز کے مقابلوں میں پاکستان کی ماہین آفتاب قریشی، ترکی کی صدف، مارٹ آسیگل اور تائیوان کی یوین لی سیمی فائنل میں پہنچ گئیں، بوائز کے سنگلز مقابلوں میں پاکستان کے حذیفہ عبدالرحمن اور ثاقب حیات، ملائیشیا کے دریشن ، تائیوان کے چینگ چن نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ گزشتہ روز دلاور عباس ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے خواتین سگلز کے پہلے کوارٹرفائنل میں پاکستان کی ماہین آفتاب قریشی نے ترکی کی مینا کو 6-1 اور 6-0 سے ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی، دوسرے کوارٹر فائنل میں ترکی کی صدف نے تھائی لینڈ کی نتھاپاٹ کو6-2 اور 6-0 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، تیسرے کوارٹر فائنل میں تائیوان کی یوین لی نے بھارت کی سروجانا کو 6-2 اور 6-2 سے زیر کر کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں ترکی کی مارٹ آسیگل نے اپنی ہم وطنی اکسو سمرا کو 6-4 اور 6-1 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی







