انٹرنیشنل فرینڈلی فٹ بال میچز، آئرلینڈ، ڈنمارک، چیک ریپبلک اور بیلاروس کی ٹیموں کی فتوحات

141
انگلش پریمیئر لیگ میں (کل) مزید 5میچز کھیلے جائیں گے

انٹرنیشنل فرینڈلی فٹ بال میچز، آئرلینڈ، ڈنمارک، چیک ریپبلک اور بیلاروس کی ٹیموں کی فتوحات
آئرش فٹ بالر روبی کین کا کیریئر بھی انجام کو پہنچ گیا
لندن ۔یکم ستمبر (اے پی پی) انٹرنیشنل فرینڈلی فٹ بال میچز میں آئرلینڈ، ڈنمارک، بیلاروس اور چیک ریپبلک کی ٹیموں نے فتوحات حاصل کیں۔ مالٹا اور ایستونیا، روس اور ترکی، البانیہ اور مراکش کے درمیان مقابلہ برابری پر ختم ہوا۔ انٹرنیشنل فرینڈلی فٹ بال میچز کے سلسلے میں کھیلے گئے ایک میچ میں ریپبلک آئرلینڈ نے شاندار کھیل کی بدولت حریف اومان کو با آسانی 4-0 گولز سے ہرایا، اس فتح کے ساتھ ہی آئرش فٹ بالر روبی کین کا انٹرنیشنل کیریئر بھی اختتام ہو گیا۔