انٹرنیشنل فرینڈلی فٹ بال میچز، برازیل، ارجنٹائن، جاپان اور جنوبی کوریا کی فتوحات، امریکہ اور چلی کے درمیان میچ برابر

84
انگلش پریمیئر لیگ میں (کل) مزید 5میچز کھیلے جائیں گے

ریوڈی جنیرو ۔ 28 مارچ (اے پی پی) انٹرنیشنل فرینڈلی فٹ بال میچز میں برازیل، ارجنٹائن، جاپان، جنوبی کوریا، سینیگال، الجیریا، ایستونیا اور آئیوری کوسٹ کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ مختلف ممالک میں کھیلے گئے انٹرنیشنل فرینڈلی فٹ بال میچز میں برازیل نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کو 3-1 گولز سے ہرا کر کامیابی سمیٹی، گبریل جیسز نے 2 اور روبرٹو نے 1 گول کیا، ارجنٹائن نے مراکش کو 1-0 گول سے ہرا کر فتح اپنے نام کی، جوکوئن نے میچ کے آخری لمحات میں گول کر کے ارجنٹائن کو برتری دلائی جو کہ میچ کے اختتام تک برقرار رہی، جاپان نے بولیویا کو 1-0 گول سے شکست دی، جنوبی کوریا نے کولمبیا کو سخت مقابلے کے بعد 2-1 گولز سے قابو کیا، آئیوری کوسٹ نے لبریا کو ہرا کر کامیابی سمیٹی، نائیجیریا نے مصر کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-0 گول سے شکست دی، سینیگال نے مالی، ایستونیا نے گبرالٹر، الجیریا نے تیونس کو شکست دی، امریکہ اور چلی کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابری پر ختم ہوا۔