انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن اور HBL مائیکرو فنانس بینک کے درمیان 80 ملین امریکی ڈالر کا رسک شیئرنگ معاہدہ

281

کراچ۔13فروری (اے پی پی):ورلڈ بینک گروپ کے ممبر انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC) نے HBLمائیکرو فنانس بینک کے ساتھ 80 ملین امریکی ڈالر کے رسک شیئرنگ ایگریمنٹ (RSA) پر دستخط کیئے ہیں۔

ترجمان ایچ بی ایل ایم ایف بی کے مطابق یہ تاریخی معاہدہ 50 فیصد کریڈٹ رسک شیئرنگ فریم ورک قائم کرتا ہے، یہ سہولت، جو گلوبل ایگریکلچر اینڈ فوڈ سیکیورٹی پروگرام (GAFSP) کے پرائیویٹ سیکٹر ونڈو کی معاونت سے فراہم کی جا رہی ہے، HBL MfB کو اپنے مائیکروفنانس قرضہ جاتی پورٹ فولیو میں سے 50 فیصد تک کے رسک کوآئی ایف سی کے ساتھ بغیر مالی معاونت کے اشتراک کرنے کی اجازت دے گی، جس کی حد امریکی 80 ملین ڈالر تک ہوگی۔انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن اور HBL MfB کے درمیان یہ اشتراک ملک بھر میں چھوٹے کسانوں اور مائیکرو انٹرپرائزز کے لیے مالی رسائی میں نمایاں بہتری لائے گا، جس میں خواتین کاروباری افراد پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

معاہدے پر دستخط کراچی میں HBL MfB اور آئی ایف سی کی سینئر قیادت بشمول HBL MfB کی چیئرپرسن مایا عنایت اسماعیل ، HBL MfB کے صدر اور سی ای او عامر خان اور آئی ایف سی کے منیجنگ ڈائریکٹر مختار ڈیوپ کی موجودگی میں ہوئے۔پاکستان میں مائیکروفنانس کے بانی اور رہنما کے طور پر، HBL MfB نے ہمیشہ مالی شمولیت کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ یہ RSA ایک اور سنگ میل ہے جو بینک کی جدت اور قیادت کے عزم کو مضبوط کرتا ہے، تاکہ کم وسائل رکھنے والے طبقات کی مالی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

اس پیمانے پر ایسا معاہدہ کرنے والا پہلا مائیکروفنانس بینک ہونے کے ناطے، HBL MfB نہ صرف روایتی حدود کو توڑ رہا ہے بلکہ مائیکروفنانس انڈسٹری کے معیارات کو بھی نئے سرے سے متعین کر رہا ہے، تاکہ یہ مضبوط اور پائیدار اقتصادی ترقی میں معاون ثابت ہو۔

یہ معاہدہ مائیکروفنانس سیکٹر میں موجود چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بینک کی صلاحیت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔ بدلتے ہوئے معاشی حالات کے باوجود، HBL MfB ایسی جدید حکمت عملیوں کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے جو مالی رسائی کو آسان بنانے کے ساتھ ساتھ ممکنہ رسک کو بھی کم کریں۔ یہ RSA اسی عزم کی عکاسی کرتا ہے—

جہاں اسٹریٹجک شراکت داریوں کو بروئے کار لا کر مالی استحکام کو مضبوط کیا جائے، قرض دینے کی صلاحیت میں اضافہ کیا جائے اور پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جائے۔HBL MfB کےصدر اور سی ای او ، عامر خان نے اس معاہدے پر بات کرتے ہوئے کہاکہ یہ شراکت داری ہمارے مالی شمولیت کے عزم کا مظہر ہے۔

RSA ایک ایسا ماڈل پیش کرتا ہے جسے اسٹریٹجک شراکت داریوں کے طور پر اپنایا جا سکتا ہے، تاکہ مارکیٹ کے چیلنجز کو کم کیا جا سکے اور پائیدار ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔ اس معاہدے کے ذریعے، ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ وہ طبقات جو مالی سہولتوں سے محروم ہیں ہیں خاص طور پر چھوٹے کاروباری افراد ، کسان، بالخصوص خواتین تاکہ انہیں ترقی کے لیے ضروری سرمایہ میسر آ سکے ۔

ہم آئی ایف سی کے اعتماد کے شکر گزار ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ شراکت پاکستان کے کم وسائل رکھنے والے افراد کے لیے ترقی اور خوشحالی کا باعث بنے گی۔مومنہ اعجازالدین، ریجنل ہیڈ آف فنانشل انسٹی ٹیوشنز گروپ (FIG) ا نٹرنیشنل فنانس کارپوریشن نے کہاکہ فنانس تک رسائی میں اضافہ، خاص طور پر چھوٹے کسانوں، چھوٹے کاروباروں اور خواتین کے لیے، پاکستان میں ایک گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے، آئی ایف سی اس جدید رسک شیئرنگ سہولت کو سپورٹ کرنے پر پرجوش ہے جس کا مقصد HBL MfB کی مائیکروفنانس کلائنٹس کو دی جانے والی قرض فراہمی کی سرگرمی کو ڈی رسک کرنا او زراعت، انٹرپرینیورشپ، اور خواتین کو بااختیار بنانے میں ترقی کے اہم مواقع کی حمایت کرنا ہے۔

یہ معاہدہ مالی شمولیت کو تیز تر کرنے اور HBL MfB کے اس مشن کو مزید مضبوط بنانے میں مدد دے گا، جس کا مقصد پاکستان میں ایک جامع اور مستحکم مالیاتی نظام کی تشکیل ہے۔