دبئی۔2جنوری (اے پی پی):انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 سیزن 3 کا آغاز ایک شاندار افتتاحی تقریب سے ہو گا جس میں بالی ووڈ سپر اسٹار شاہد کپور، پوجا ہیگڑے اور سونم باجوہ فن کا مظاہرہ کریں گے ، ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کا تیسرا سیزن 11 جنوری سے 9 فروری تک یو اے ای میں کھیلا جائے گا
میگا ایونٹ کی افتتاحی تقریب 11 جنوری بروز ہفتہ کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہو گی جس میں بالی ووڈ کے نامور فنکار شاہد کپور، پوجا ہیگڑے اور سونم کپور اپنے بلاک بسٹر گانے پیش کریں گے ، ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپیئن ایم آئی ایمریٹس اور دبئی کیپیٹلز کے درمیان کھیلا جائے گا۔