انٹرنیشنل مقابلوں کی تیاری کے لئے بیس بال کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری

111
مصنوعی ذہانت کے ذریعے 5 فیصد سالانہ زرعی ترقی کی ضرورت ہے ، چوہدری احمد جواد

اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):پاکستان بیس بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے انٹرنیشنل مقابلوں کی تیاری کے لئے بیس بال کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں جاری ہے۔ ٹیم کے کوچ محمد ارشد نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں کھلاڑی بھر پور محنت کر رہے ہیں اور بین الاقوامی سطح پر نتائج حاصل کرنے کے لئے کھلاڑیوں کو سخت سے سخت محنت کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کو ملنے والی مراعات قابل تعریف ہیں جن میں رہائش، کھانا اور کھیل کا میدان شامل ہے اور ہوسٹل کا سٹاف اور ڈائریکٹر کا تعاون بھی قابل تحسین ہے۔ تربیتی کیمپ میں مرداور خواتین کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں بیس بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو وسائل فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ محمد ارشد نے بتایا کہ بیس بال کھیل امریکن کھیل ہے اور یہ کھیل پاکستان میں بہت زیادہ مقبولیت اختیار کر چکا اس کھیل میں بھی پاکستان نے بین الاقوامی سطح پر کئی میڈلز حاصل کر رکھے ہیں ۔