انٹرنیشنل مکس مارشل آرٹس چیمپیئن شپ ”بریو کمبیٹ فیڈریشن 27 ”آئندہ ماہ ابوظہبی میں منعقد ہو گی

142

اسلام آباد ۔ 16 ستمبر (اے پی پی) انٹرنیشنل مکس مارشل آرٹس چیمپیئن شپ بریو کمبیٹ فیڈریشن 27 آئندہ ماہ 4 اکتوبر میں ابوظہبی میں منعقد ہو گی جس میں پاکستانی فائٹرز سمیت غیر ملکی فائرٹرز ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ بریو کمبیٹ فیڈریشن 27 کے زیر اہتمام انٹرنیشنل مکس مارشل آرٹس چیمپیئن شپ 4 اکتوبر کو ابوظہبی میں منعقد ہو گی جس میں پاکستانی فائٹرز سمیت غیر ملکی فائٹرز مختلف ویٹ کیٹگریز کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق فلپائن کے فائٹرز نے پاکستان کے فائٹرز کو مقابلہ کیلئے چیلنج کیا تھا جسے پاکستانی فائٹر ضیاء مشوانی نے قبول کیا۔ ضیاء مشوانی نے ”اے پی پی” سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فلپائن کے فائٹرز جون کرس کارٹن کے دیئے ہوئے چیلنج کو قبول کیا ہے۔ ضیاء مشوانی نے کہا کہ انہوں نے پہلے بھی انٹرنیشنل فائٹس جیت کر پاکستان کا نام دنیا میں روشن کیا اور یہ بھی فائٹ جیت کر دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومتی سطح پر آج تک کسی نے بھی کوئی مدد نہیں کی، اپنی مدد آپ کے تحت ہی سب فائٹس کی تیاری کی ہے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ ہمیں سپورٹ کرے تاکہ دنیا بھر میں پاکستان کا نام مزید روشن ہو۔