انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے کورونا وائرس کی وجہ سے رواں سال ستمبر میں اسلام آباد میں ہونے والے پاکستان اور جاپان کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی کو 2021ءتک ملتوی کر دیا

105

اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) نے عالمی وبائ کورونا وائرس کی وجہ سے رواں سال ستمبر میں اسلام آباد میں ہونے والے پاکستان اور جاپان کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی 2021ءتک ملتوی کر دیا ہے۔ ہفتہ کو پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) نے عالمی وباءکورونا وائرس کی وجہ سے رواں سال 2020میں ہونے والے تمام ڈیوس کپ ٹائی کے ایونٹس 2021 تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے. ان ملتوی شدہ ایونٹس میں پاکستان اورجاپان کے درمیان رواں سال ستمبر میں اسلام آباد میں18سے19ستمبر تک شیڈول ایونٹ بھی شامل ہے۔ آئی ٹی ایف نے کورونا کی وجہ سے 2020 میں ہونے والے دیگر ڈیوس کپ ٹائی کے ایونٹس2021تک ملتوی کر دیئے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان نے رواں سال مارچ میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں سلووینیا کو 0-3سے شکست دے کر جاپان کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔