انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستانی ٹیم کا اصل مقام بحال کرانا ہے، محسن نقوی

173
Chairman PCB
Chairman PCB

لاہور۔18فروری (اے پی پی):نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی سے وزیراعلی آفس میں سابق سٹار کرکٹر جاوید میانداد نے ملاقات کی۔ جاوید میانداد نے چیئرمین پی سی بی منتخب ہونے پر محسن نقوی کو مبارکباد دی۔ملاقات میں کرکٹ کے فروغ اور پاکستانی کرکٹ کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔جاوید میانداد نے پی ایس ایل 9 کے کامیاب آغاز پر محسن نقوی کو خراج تحسین پیش کیا۔

جاوید میانداد نے کہا کہ امید ہے کہ آپ پاکستانی کرکٹ کو نئی بلندیوں پر پہنچائیں گے۔ کرکٹ کی بہتری کیلئے میری خدمات حاضر ہیں۔ محسن نقو ی نے کہا کہ جاوید میانداد کرکٹ لیجنڈہیں، آپ کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستانی ٹیم کا اصل مقام بحال کرانا ہے۔ ٹیم ورک پر یقین رکھتا ہوں،پاکستانی ٹیم کو مضبوط بنانے کے لئے مشاورت کی جا رہی ہے۔ ڈومیسٹک کرکٹ کو فروغ دیا جائے گا تاکہ اچھے پلیئر ز سامنے آئیں۔