- Advertisement -
دبئی۔1اپریل (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم پر مقررہ وقت میں 2 اوورز کم کرانے پر میچ فیس کا دس فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ نیپئر میں کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ (کل) بروز بدھ کو ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577851
- Advertisement -