اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے ٹیم آف دی ایئر 2024 کا اعلان کر دیا ہے جس میں قومی ٹیم کے صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رئوف نے جگہ بنا لی۔آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کے لیے سری لنکا کے 4 کھلاڑی نامزد ہوئے ہیں، چیرتھ اسالنکا کو ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے جبکہ کوشل مینڈس وکٹ کیپر، مڈل آرڈر میں سری لنکن بلے باز پاتھم نسانکا اور سپنر ونندو ہسرنگا بھی شامل ہیں۔بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور بنگلادیش سمیت کئی بڑی ٹیموں کے کھلاڑی آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔