سپین کے شہر بارسلونا میں کشمیر کا نفرنس کا انعقاد

161

میڈرڈ ۔ 19 جنوری (اے پی پی) انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم سپین کے زیراہتمام سپین کے شہر بارسلونا میں کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی پاکستان کے قونصل جنرل عمران علی چوہدری تھے۔ سپینش اسمبلی کی رکن ماریا دانتس، کاتالونیا کی پارلیمنٹ میں انٹرنیشنل ریلشنز کی انچارج و رکن کاتالان پارلیمنٹ آنا توریس، کاتالان کی رکن پارلیمنٹ سلوی ، انسانی حقوق کارکن اوزگر نے بھی کانفرنس میں شرکت کی ۔ کانفرنس سے پاکستانی قونصل جنرل عمران علی چوہدری ، ماریہ دانتس، سلوی، آنا تریس کے علاوہ حسنات ہاشمی ایڈوکیٹ، سردار ارشد، راجہ ندیم، چوہدری عبدالقدیر، چوہدری ثاقب طاہر، عبدالغفار مرہانہ، راجہ ضیاء، واسل خان، حافظ عبد الرزاق، محمد اقبال چودھری، راجہ نامدار اقبال خان ایڈوکیٹ نے خطاب کیا۔آنا تریس اور سلوی نے جموں کشمیر میں جاری ظلم و ستم پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ مجھے آج کشمیر کے بارے سن کر بڑ ی حیرت ہوئی کہ کوئی قوم اتنی ظلم کی چکی میں پس رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم سپین کے صدر راجہ نامدار آگے میٹنگز ہو چکی ہیں اور جلد کاتالونیا کی پارلیمنٹ میں کشمیروں کے حق میں قرارداد پیش کی جائے گی۔ سپین پارلیمنٹ کی رکن ماریہ دانتس نے مقبوضہ کشمیر میں عورتوں پر ہونے والے مظالم کو بطور خاص اجاگر کیا۔ انھوں نے وعدہ کیا کہ کشمیر کے حق میں سپین اسمبلی میں ایک قرارداد منظور کروائی جائے ۔ انہوں نے کشمیروں کی جدوجہد آزادی کی تحریک کو سراہا اور عالمی برادری کے خاموش پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔پاکستانی قونصل جنرل عمران علی چوہدری نے اپنے خطاب میں تفصیل سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونے والے مظالم پر روشنی ڈالی اور ویوڈیوز کے ذریعے بریفنگ دیں۔انہوں نے سپینش ممبران پارلیمنٹ کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔ کشمیر کانفرنس کے صدر راجہ نامدار اقبال خان ایڈوکیٹ نے مسئلہ کشمیر پر روشنی ڈالتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم سپین کے پلیٹ فارم سے بہت جلد کشمیروں کی آواز سپین اور یورپ کے پارلیمانی اداروں میں گونجے گی۔ راجہ نامدار نے قونسل جنرل عمران علی چوہدری صاحب کا بطور خاص شکریہ ادا اور کشمیر کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔