نیویارک ۔ 10 مئی (اے پی پی) انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ اس کی پیداوار میں اضافے کے امکانات ہیں۔ایکسچینج میں جولائی کیلئے روئی کے سودے 0.58 سینٹ ( 0.75 فیصد )کم ہوکر 77.19 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔مارکیٹ میں روئی کی کل 21359 گانٹھوں کا کاروبار ہوا جو کہ گزشتہ روز کی نسبت 215 گانٹھیں زیادہ ہیں۔