نیویارک ۔ 20 مارچ (اے پی پی) انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں کمی ہوئی۔ ایکسچینج میں روئی کے مئی کے لیے سودے 0.23 سینٹ (0.30 فیصد ) کم ہوکر 75.27 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔ایکسچینج میں روئی کی کل 22644 گانٹھوں کا کاروبار ہوا جو گزشتہ روز کی نسبت 1075 گانٹھیں کم ہیں۔