انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں 1 فیصد کمی

83
Pakistan Cotton Yarns Association
Pakistan Cotton Yarns Association

نیویارک ۔ 30 اپریل (اے پی پی)انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں 1 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ امریکا بھر میں فصل کی چنائی کے لیے بہتر موسمی حالات ہیں۔ایکسچینج میں روئی کے امریکا کے لیے جولائی کے سودے 0.75 سینٹ (0.97 فیصد) گر کر 76.95 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔ایکسچینج میں روئی کی 22309 گانٹھوں کا کاروبار ہوا جو گزشتہ روز کی نسبت 1842 کم ہیں۔