انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں کمی

49

نیویارک ۔ 20جولائی (اے پی پی) انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میںکمی ہوئی جس کی وجہ طلب میں کمی اور پیداوار میںاضافے کا امکان ہے۔ایکسچینج میںروئی کے دسمبر کے لیے سودے 0.78 سینٹ (1.25 فیصد) کمی کے ساتھ 61.71 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔ایکسچینج میں روئی کی کل 18573 گانٹھوں کا کاروبار ہوا جو گزشتہ روز کے مقابلے میں 2719 زیادہ ہیں۔