نیویارک ۔ 19 اگست (اے پی پی) انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ امریکی حکام کا روئی کی پیداوار بہتر رہنے کا عندیہ اورمارکیٹ طلب میں کمی ہے۔ایکسچینج میں وقفے کے بعد روئی کے دسمبر کے لیے سودے 0.33 سینٹ (0.5 فیصد) گرکر 62.95 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔ایکسچینج میں روئی کی کل 10398 گانٹھوں کا کاروبار ہو جو گزشتہ روز کے مقابلے میں 1387 کم ہیں۔