نیویارک ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں چینی اور کافی کے نرخوں میں کمی اور کوکوا میں اضافہ ہوا۔ایکسچینج میں خام چینی کے مارچ کے لیے سودے 0.13 سینٹ (0.9 فیصد) کم ہوکر 13.84 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔سفید چینی کے دسمبر کے لیے سودے 8.50 ڈالر (2.2 فیصد) کمی کے ساتھ 372.90 ڈالر فی ٹن طے پائے۔اربیکا کافی کے دسمبر کے لیے سودے 1.5 سینٹ (1.24 فیصد) کم ہوکر 1.1965 ڈالر فی پونڈ طے پائے۔روبسٹا کافی کے جنوری کے لیے سودے 23 ڈالر (1.4 فیصد) اضافے کے ساتھ 1730 ڈالر فی ٹن طے پائے۔