نیویارک ۔ 29 دسمبر (اے پی پی)انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں کوکوا، کافی اور چینی کے نرخوں میں مجموعی طور پر اضافہ ہوا جس کی وجہ بہتر تجارتی سرگرمیاں ہیں۔نیویارک کے مارچ کے لیے کوکوا کے سودے 35 ڈالر (1.5 فیصد) بڑھ کر 2408 ڈالر فی ٹن طے پائے۔اربیکا کافی کے مارچ کے لیے سودے 0.8 سینٹ (0.8 فیصد) کم ہوکر 1.0095 ڈالر فی پونڈ طے پائے۔روبسٹا کافی کے مارچ کے لیے سودے 20 ڈالر (1.3 فیصد ) اضافے کے ساتھ 1528 ڈالر فی ٹن طے پائے۔خام چینی کے مارچ کے لیے سودے 0.14 سینٹ (1.1 فیصد) بڑھ کر 12.39 سینٹ فی پونڈ رہے۔ سفید چینی کے مارچ کے لیے سودے 3.10 ڈالر (0.9 فیصد) اضافے کے ساتھ 339 ڈالر فی ٹن طے پائے۔