اوٹاوا ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں کینیڈین کینولا کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ خام تیل اور سویا آئل کے نرخوں میں اضافہ ہے۔ایکسچینج میں کینیڈین کینولا کے جنوری کیلئے سودے 2.50 ڈالر بڑھ کر 527.70 ڈالر فی ٹن طے پائے۔مارچ کیلئے کینولا کے سودے 1.80 ڈالر اضافے کے بعد 534.30 ڈالر فی ٹن رہے۔