انٹرنیشنل کمیونٹی مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالیاں بند کروائے، وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان

مظفر آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی)وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے انٹرنیشنل کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالیاں بند کروائے اور بھارت کے قابض حکمرانوں کو ریاستی تشدد کے ذریعے ریاستی عوام کے حقوق غصب کرنے سے باز رکھے ۔ حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کے شکر گزار ہیں جو کشمیری …

مظفر آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی)وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے انٹرنیشنل کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالیاں بند کروائے اور بھارت کے قابض حکمرانوں کو ریاستی تشدد کے ذریعے ریاستی عوام کے حقوق غصب کرنے سے باز رکھے ۔ حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کے شکر گزار ہیں جو کشمیری عوام کو بھر پور سپورٹ فراہم کر رہے ہیں ۔ مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند عوام نے بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف جو جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے بھارتی حکمرانوں کے ریاستی ہتھکنڈے اس تحریک کا رستہ نہیں روک سکتے ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر یہاں کشمیرہاﺅس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) لائرز فورم کے جنرل سیکرٹری ارشدخان جدون کی قیادت میں ملنے والے وکلاءکے وفد سے بات چیت کر رہے تھے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply