انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے افتتاحی فائیو اے سائیڈ ہاکی چیمپئن شپ کے انعقاد پر پی ایچ ایف کی کوششوں کو سراہا

اسلام آباد ۔ 22 جون(اے پی پی) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نے افتتاحی فائیو اے سائیڈ ہاکی چیمپئن شپ کا انعقاد کرنے پر پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کی کوششوں کو سراہا۔ پی ایچ ایف کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ورلڈ باڈی ایف آئی ایچ نے فیڈریشن کو آفیشل میسج بھیجا ہے کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ پاکستان نے بھی فائیو …

اسلام آباد ۔ 22 جون(اے پی پی) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نے افتتاحی فائیو اے سائیڈ ہاکی چیمپئن شپ کا انعقاد کرنے پر پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کی کوششوں کو سراہا۔ پی ایچ ایف کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ورلڈ باڈی ایف آئی ایچ نے فیڈریشن کو آفیشل میسج بھیجا ہے کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ پاکستان نے بھی فائیو اے سائیڈ ہاکی چیمپئن شپ متعارف کرائی ہے۔ ہماری نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں اور خواہش ہے کہ آپ نے جو اقدام اٹھایا ہے اس سے آپ کو کامیابیاں ملیں۔ یاد رہے کہ پی ایچ ایف کے زیر اہتمام او جی ڈی سی ایل فائیو اے سائیڈ ہاکی چیمپئن ٹرافی نیشنل سٹیڈیم لاہور میں زورشور سے جاری ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply