انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم

97

کراچی ۔31 جنوری (اے پی پی) انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی تاہم یورو کی قدر میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے رپورٹ کے مطابق منگل کے روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت فروخت 104.87روپے اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت فروخت 107.90روپے پر برقرا رہی ۔رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1.15روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یور و کی قیمت خرید 114.60روپے سے بڑھ کر115.25روپے اور قیمت فروخت 115.60روپے سے بڑ ھ کر 116.75روپے پر جا پہنچی